Saturday, September 7, 2024

ن لیگی قیادت ملک کو غیر یقینی صورتحال پر ڈالنے پرتلی ہے، شاہ محمود

ن لیگی قیادت ملک کو غیر یقینی صورتحال پر ڈالنے پرتلی ہے، شاہ محمود
November 13, 2022 ویب ڈیسک

لالہ موسیٰ (92 نیوز) - وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو غیر یقینی صورتحال پر ڈالنے پرتلی ہے۔

اتوار کو رہنما پی ٹی آئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کا کوئی آئینی کردار نہیں بنتا وہ لندن میں بیٹھ کر اہم فیصلے کر رہے ہیں، یہ حکومت قومی مفادات کی جگہ ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہی ہے۔ عمران خان آئینی اور جمہوری راستہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ کابینہ کمیٹی نے لانگ مارچ میں آتشبازی کا سخت نوٹس لیا اور آئندہ سدباب کی ہدایت کی۔