Saturday, May 4, 2024

ن لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا حکومت کو گھر بھیجنے پر مکمل اتفاق

ن لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا حکومت کو گھر بھیجنے پر مکمل اتفاق
February 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے حکومت کو گھر بھیجنے پر مکمل اتفاق کرلیا۔

سی ای سی نے تمام فیصلوں کا اختیار قائد ن لیگ کو دے دیا۔ مسلم لیگ ن نے حکومت گرانے کیلئے تمام آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا
شہبازشریف کو تمام رابطوں کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹویٹ کیا حکومت کو اب جانا چاہیے، مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہو گیا۔ عمران خان کی حکومت جتنے دن رہے گی عوامی مسائل میں اضافہ ہو گا، موجودہ حکومت ہر شعبہ زندگی میں ناکام رہی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سی ای سی ارکان نے نوازشریف کی قیادت پر غیرمشروط اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے نواز شریف جو بھی فیصلہ کرینگے پوری پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا عوام کی پکار ہے حکومت سے کب نجات ملے گی
شرکا نے اتفاق کیا موجودہ حکومت کو وقت دینا ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ پارٹی قائد کو تمام فیصلوں کا اختیار دیا گیا، 23 مارچ کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کی گئی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان دو روز قبل ہونے والی ملاقات کے بعد ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے، ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، چند روز میں نئی سیاسی پیشرفت کی توقع کی جا رہی ہے۔