Friday, April 26, 2024

ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلزپارٹی خود رفو چکر ہو گئی، شیخ رشید

ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلزپارٹی خود رفو چکر ہو گئی، شیخ رشید
June 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلزپارٹی خود رفو چکر ہو گئی۔

شیخ رشید نے کہا اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ہمیں کم چائے پینے اور آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔ مجرموں اور ملزموں نے اقتدار ملتے ہی نیب قوانین میں ترامیم کر دیں۔