Friday, April 26, 2024

ن لیگ اور پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے، عطاء تارڑ

ن لیگ اور پیپلزپارٹی پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے، عطاء تارڑ
November 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ن لیگی رہنماء عطاء تارڑ کہتے ہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل ہر لحاظ سے غیرآئینی اور غیرجمہوری ہے، اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ بہت جلد لائحہ عمل مرتب کر لیا جائے گا۔ جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ اعلان کردیا جائے گا۔

معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وفد نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، پنجاب میں حکومت کے بیشتر ارکان اسمبلی تحلیل کرنے کے حق میں نہیں، پنجاب میں ہمارے تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

ن لیگی رہنماء حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پہلی مرتبہ اپوزیشن کہہ رہی ہے حکومت کریں اور حکمران اسمبلیاں توڑ رہے ہیں۔