Tuesday, May 21, 2024

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعیناتیوں پر مسائل ہیں، شیخ رشید

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعیناتیوں پر مسائل ہیں، شیخ رشید
July 10, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہناہے جولائی کا مہینہ بہت ہی اہم ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعیناتیوں پر مسائل ہیں۔

راولپنڈی میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری قوم کو عید مبارک ہو، 17 جولائی کو اگر کوئی خلائی، فضائی یا ہوائی موسم اثر انداز نہ ہوئے تودن عمران خان کا ہوگا۔ ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعیناتیوں مسائل، شہباز، زرداری اور فضل الرحمٰن ایک پیج پر ہیں، نواز ابھی رکے رکے ہیں۔ دو تین دن سے سعودی عرب میں اہم مشاورت ہورہی ہے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اونٹ کی قربانی کردی، لال حویلی میں حلقہ کے لوگوں سے عید ملی۔