Saturday, May 4, 2024

این سی او سی کا پی ایس ایل کے لاہور میچز میں 50 فیصد شائقین کو اجازت دینے کا فیصلہ

این سی او سی کا پی ایس ایل کے لاہور میچز میں 50 فیصد شائقین کو اجازت دینے کا فیصلہ
February 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی نے پی ایس ایل کے لاہور میچز میں 50 فیصد شائقین کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں پی سی بی کو لاہور میں پی سی ایل میچز اسٹیڈیم میں 50 فیصد صلاحیت پر دیکھانے کی اجازت دی گئی۔ شائقین کی اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 16 فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے ائیر پورٹ پر ریٹ ٹیسٹ ختم کر دیا گیا، ائیر پورٹ پر ریپڈ اینٹیجنس ٹیسٹ کے خاتمے کا اطلاق کل(8 فروری) سے ہوگا۔ بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والوں کے ریٹ ٹیسٹ کا اطلاق رہے گا۔ زمینی راستے آنے والے غیر ویکسین شدہ افراد کا ریپڈ ٹیسٹ ہوگا۔