Sunday, May 19, 2024

مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کی جائے، آصف زرداری

مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کی جائے، آصف زرداری
January 31, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سابق صدر آصف زرداری نے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

منگل کے روز انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے، عوام کے مسائل حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومتی کوششیں تیز تر کی جائیں۔

آصف زرداری نے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کا سرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی کی نرسریوں کو تباہ کرے۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں، وفاقی اور صوبائی نگران حکومت دہشت گردوں کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لائے۔