Thursday, April 25, 2024

مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، فوج کو کمزور نہیں دیکھ سکتا، عمران خان

مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، فوج کو کمزور نہیں دیکھ سکتا، عمران خان
July 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، فوج کو کمزور نہیں دیکھ سکتا۔

جمعرات کے روز لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے فوجی جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ معیشت کا بہتر حل فوری الیکشن ہیں، ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ کہا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو پھر عوام نہیں رکیں گے، اتنا سخت ردعمل ہوگا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے۔ مجھے اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہے ان کے لیے آواز بلند کررہا ہوں۔