Friday, April 19, 2024

میٹھی عید کےدوسرے روز،شہریوں کی بڑی تعداد نے لاہور چڑیا کا رخ کیا

میٹھی عید کےدوسرے روز،شہریوں کی بڑی تعداد نے لاہور چڑیا کا رخ کیا
May 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عیدکے دوسرے روز بچوں کی چڑیاگھر میں موج مستیاں، شیر،چیتا،بندر اور دیگر جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے،ہاتھی کوبھی مس کرتے رہے۔

چڑیاگھرمیں دوسرے روزبھی بچوں کی موج مستیاں جاری رہیں۔ چڑیاگھرآئےشہری شیر،چیتا،بندر سمیت دیگر جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔

بچے اوربڑے سیرکرکے خوش ہوتے رہے،بعض ہاتھی کاپنجرہ خالی ہونے کاشکوہ کرتے رہے۔

ڈائریکٹرلاہور چڑیاگھر عظیم ظفرکاکہناہے کہ کہ عید کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کی آمد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

منتظمین کاکہناہے کہ سکیورٹی کے ساتھ  وزیٹرز کے لیے سہولیات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔