Thursday, April 25, 2024

میٹھی عید کا آخری دن، نان اسٹاپ ہلا گلا آج بھی جاری رہے گا

میٹھی عید کا آخری دن، نان اسٹاپ ہلا گلا آج بھی جاری رہے گا
May 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - میٹھی عید کا آخری دن نان اسٹاپ ہلا گلا آج بھی جاری رہے گا۔

کھابوں کے دور چلیں گے، میل ملاقاتوں میں محبتوں کے رنگ بکھریں گے۔ بچہ پارٹی نے آج بھی سیرسپاٹے کیلئے تیاری پکڑ لی۔ مرد حضرات نے دوستوں کے ساتھ  ہوٹلنگ کا منصوبہ بنالیا۔

عید کے دنوں میں پشاور کے شہری بازار سے ناشتہ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ عید کے تیسرے دن شہری فوارہ چوک کے ناشتہ پوائنٹس پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب عید کے دوسرے روز تفریح گاہوں پر شہریوں کا رش رہا، بڑی تعداد میں فیملیز نے پارک اور تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

چڑیا گھروں میں بھی بچوں نے جی بھر کر موج مستی کی، کوئٹہ میں عید میلہ کے دوران بچوں نے صحرائی جہاز کی سواری کی۔ شہریوں کی بڑی تعداد قلعہ روہتاس پہنچی، حیدرآباد کی تفریح گاہ رانی باغ میں بھی شہریوں کا رش رہا۔