Friday, May 17, 2024

میٹا نے آن لائن ہیکنگ اور سپائی ویئر سے متعلق ایڈوسرل تھریٹ رپورٹ جاری کر دی

میٹا نے آن لائن ہیکنگ اور سپائی ویئر سے متعلق ایڈوسرل تھریٹ رپورٹ جاری کر دی
May 4, 2023 ویب ڈیسک

کیلیفورنیا (92 نیوز) - فیس بُک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے آن لائن ہیکنگ اور سپائی ویئر سے متعلق ایڈوسرل تھریٹ رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران پاکستان اور بھارت میں سائبر حملے کرنے والے متعدد اکاؤنٹس بلاک کردیئے گئے۔

میٹا نے پاکستان اور بھارت میں سائبر حملے کرنے والے کئی اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی، متعدد کو بلاک بھی کردیا گیا۔

میٹا ویب سائٹ پر جاری کردہ ایڈورسرل تھریٹ رپورٹ میں پاکستان اور بھارت سے جعلی فیس بک اکاونٹس آپریٹ ہونے اور ان اکاونٹس سے نہ صرف عام لوگوں پر سائبر حملے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اکاونٹس کو ہیک کرنے سے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرس جاری کرنے والی جعلی ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کی نشاندہی کی گئی، جو جاسوسی کے علاوہ دنیا بھر میں مالی جرائم کے ارتکاب میں ملوث ہیں۔

رپورٹ میں ایسے 6 نیٹ ورکس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں،،، جنہیں پالیسیوں کی خلاف ورزی پر معطل کردیا گیا ہے،،، رپورٹ میں پاکستان میں 120 کے قریب فیس بک اور انسٹا اکاؤنٹس کے بلاک کرنے سے متعلق بھی بتایا ہے۔