Thursday, May 2, 2024

معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، رانا ثنااللہ

معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، رانا ثنااللہ
May 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے۔ جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا قانون اس کو شرافت کے دائرے میں لائے گا۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والامارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عمران نیازی جھوٹا ہے ، جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عمران نیازی کی زبان اور خمیر میں انتشار اورفساد ہے وہ پرامن نہیں رہ سکتا۔ 2014 میں 126 غنڈہ گردی کی گئی۔

پارلیمنٹ ، سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے. عدلیہ کی دیواروں پر شلواریں لٹکائیں گئیں، قبریں کھودیں گئیں۔ 2014 میں بھی اس نے جھوٹ بولا تھا، یوٹرن نیازی پر کسی کو اعتبار نہیں۔ عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا۔