Saturday, April 20, 2024

معیشت پر قومی مفاہمت ہونا ضروری ہے، احسن اقبال

معیشت پر قومی مفاہمت ہونا ضروری ہے، احسن اقبال
December 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے معیشت پر قومی مفاہمت ہونا ضروری ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی معاملات پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے، حکومت مشکل حالات کے باوجود مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، ہم چیلنجز کا سامنا بھی کریں گے اور ان کو حل بھی کریں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس ترقیاتی بجٹ گزشتہ 4 برسوں میں 1000 ارب روپے سے گھٹ کر 727 ارب روپے رہ گیا۔ تاریخ میں پہلی بار گزشتہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کے لئے آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کی، قلیل وسائل کے بدولت ترقیاتی بجٹ 727 ارب روپے مختص ہوا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پہ مکمل کیا جائے۔ ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ دسمبر تک 257 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں، تیسری سہ ماہی میں 218 ارب روپے جاری کئے جائیں گے۔