لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف اسد عمر کہتے ہیں کہ معیشت کی صورتحال قومی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جار ہی ہے۔
منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔ کپتان گولیاں کھانے کے بعد بھی ڈٹا ہو اہے ، قوم حقیقی آزادی کیلئے باہر نکلنے کو تیار ہے ،ایٹمی دھماکوں کے بعد بھی اتنے برے حالات نہیں تھے جو اب ہیں۔
اسد عمر کہتے ہیں کہ لانگ مارچ میں شرکت کرنے والوں کیلئے جمعہ تک خیمہ بستی لگ جائے گی۔ بولے کہ عمران خان نے کہا تو آنے والوں کو روکنے کا انتظام بھی کیا جائے گا، اسٹیج فیض آباد کے قریب لگایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں ہمارا مرکز پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرنا ہے، گلگت بلتستان سے لے کر کراچی اور بلوچستان تک اور تمام صوبوں سے لوگ بڑی تعداد میں راولپنڈی آئیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور زمان پارک میں ملاقاتیں جاری ہیں، آج بھی پارٹی رہنماؤں سے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت ہوگی۔