Friday, April 26, 2024

معیشت بحالی کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

معیشت بحالی کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
August 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معیشت بحالی کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

سعودی اخبار کو انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا حکومت نے اقتصادی استحکام سرفہرست رکھا، سعودی عرب سے مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نے ہمیشہ کثیرالجہتی تعاون استوار کیا، سعودی عرب سے آئی ٹی، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھارہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سال 2022 میں ہم خود کو معاشی بحران میں پھنسا ہوا پارہے ہیں، عالمی برادری اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ ایک طرف اشیا ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کا چیلنج درپیش ہے۔ دوسری جانب امریکا کو تاریخی مالیاتی خسارے جبکہ یورپ کو جنگ کا سامنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تین نمایاں مسائل کے باعث ہماری ترقی کا سفر رک گیا ہے، ترقی کے اہم عناصر تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے پر خاطرخواہ رقم خرچ نہیں کی گئی۔