Thursday, April 25, 2024

میرجعفر اور میرصادق نے سازش کی، عمران خان

میرجعفر اور میرصادق نے سازش کی، عمران خان
June 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے میرجعفر اور میرصادق نے سازش کی، شوکت ترین کو بھیج کر نیوٹرلز کو سمجھایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پھر جارحانہ انداز میں مختلف شہروں میں کارکنوں سے ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا میر صادق اور میر جعفر نے امریکا سے ملکر سازش کی، کہا کہ نیوٹرلز کو سمجھایا سازش ہو رہی ہے، شوکت ترین کو بھی نیوٹرلز کے پاس بھیجا۔

عمران خان نے کہا کرپٹ لوگ باہر سے بیٹھ کر ملک کو نوچ رہے ہیں۔ این آر او ٹو لینے سے یہ قوم کا 1200 ارب روپے ہضم کر جائیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ہندوستان سے تعلقات کشمیریوں کی قربانیوں کا سودا ہوگا۔ میرٹ ختم ہوگیا، مجھ پر بھی 8 ایف آئی آرز درج ہیں، یہ رہ گئے تو جمہوریت کو ختم کردیں گے۔

عمران خان نے کہا ہماری برآمدات گرگئیں، ڈالر، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوگیا۔ اب ہمیں قرضے نہیں ملیں گے، اگر ملے تو مہنگے ملیں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ہمارے شروع کردہ 10 ڈیم خطرے میں پڑ گئے ہیں، ہم نے سب سے زیادہ 6100 ارب کا ٹیکس اکٹھا کیا، آئی ایم ایف پروگرام کے ہوتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دی۔ فیٹف پر سب نے مل کر کامیابی حاصل کی۔