Thursday, May 2, 2024

میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے، وزیراعظم عمران خان

میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے، وزیراعظم عمران خان
March 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بیرونی سازش ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی بحران آتے رہتے ہیں۔ شک کیا جارہا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت بچانے کیلئے ڈرامہ کر رہے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں۔ وزیر اعظم نے 27 مارچ کے جلسے میں لہرایا جانے والا خط سینئر صحافیوں کو دیکھانے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم  عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے  اپنے ملک کے مفادات کو دوسروں کیلئے قربان کیا۔ بیرونی طاقتوں کو  عادت نہیں کہ پاکستان میں ایسی حکومت ہو جو ملک کے مفاد کو سب سے پہلے رکھے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ  وزیر اعظم کو پہلے ہی  اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ آج جو چھوڑ کر جارہے ہیں  یہ سب بعد میں خود واپس آئینگے لیکن  عمران خان کو کہنا چاہتا  ہوں کہ اُن سب کو ڈھنڈا مار کر بھگا دینا۔