Friday, May 3, 2024

میرے خلاف پلان سی بنایا گیا، پیچھے آصف زرداری ہے، عمران خان کا الزام

میرے خلاف پلان سی بنایا گیا، پیچھے آصف زرداری ہے، عمران خان کا الزام
January 27, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف پلان سی بنایا گیا ہے، پلان سی کے پیچھے سابق صدر آصف زرداری ہے۔

جمعہ کے روز ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے پلان سی کے لیے پیسہ لگایا ہے، پنجاب نگران حکومت نے انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں، نگران خیبرپختونخوا حکومت میں سارے لوگ ہمارے خلاف ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہے، حکومت گرانے والوں نے 8 ماہ میں کوئی سبق نہیں سیکھا، غلطی درست کرنے کا الیکشن کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کے خوف سے ساری حرکتیں کی جا رہیں، پتا تھا رجیم چینج میں معیشت ہل گئی تو کوئی سنبھال نہیں سکے گا، جہاں سے بھی مدد مانگی ہمیں شرائط دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دو روز میں 33 روپے ڈالر مہنگا ہوا۔ اسحاق ڈار نے آکر بڑھکیں ماریں، 9 ماہ میں ڈالر 84 روپے مہنگا ہوا۔ روپیہ گرنے سے 50 روپے لٹر پٹرول اور ڈیزل اوپر جائے گا۔ روپیہ گرنے سے مہنگائی 35 فیصد سے مزید بڑھ کر45 سے 50 فیصد تک جائے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ متاثر ہوگا، ہمارے دور میں 60 روپے فروخت ہونے والا آٹا 150 سے اوپر ہے۔ بجلی کی قیمت میں 8 روپے مزید اضافہ ہوگا، گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ کسان نے گندم کیلئے یوریا پر 60 ارب روپے اضافی دیا۔ آج ایکسپورٹ انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے، کورونا کے باوجود چوتھے سال میں پاکستان کی گروتھ 6 تک پہنچی، ہم نے تین سال میں 55 لاکھ نوکریاں بڑھائیں، ہمارے دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ورکرز نہیں ملتے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ متاثر ہوگا، ہمارے دور میں 60 روپے فروخت ہونے والا آٹا 150 سے اوپر ہے۔ بجلی کی قیمت میں 8 روپے مزید اضافہ ہوگا، گیس کی قیمت میں 47 فیصد اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ کسان نے گندم  کیلئے یوریا پر 60 ارب روپے اضافی دیا۔

عمران خان بولے کہ آج ایکسپورٹ انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے، کورونا کے باوجود چوتھے سال میں پاکستان کی گروتھ 6 تک پہنچی، ہم نے تین سال میں 55 لاکھ نوکریاں بڑھائیں، ہمارے دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ورکرز نہیں ملتے تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ساری قوم عدلیہ کی جانب دیکھ رہی ہے، 8 ماہ میں بہت سے لوگ بےنقاب ہو گئے، الیکشن نہ کروانے پر آرٹیکل 6 لگے گا۔ گھر بیٹھے ہوئے آزادی نہیں ملتی، آپ نے ملک کے مستقبل کیلئے کھڑے ہونا ہے۔