Saturday, April 20, 2024

میران شاہ، سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

میران شاہ، سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک
August 5, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی انصر علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

علاقے کو کلئیر کرنے کے لیے کارروئی کی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز ملک کے کونے کونے میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک میں طویل مدتی امن لائیں گی۔