Saturday, April 20, 2024

میران شاہ میں خود کش دھماکہ، نائیک عابد اور 2 شہری شہید

میران شاہ میں خود کش دھماکہ، نائیک عابد اور 2 شہری شہید
December 20, 2022 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں نائیک عابد اور 2 شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں 33 سالہ نائیک عابد اور دو شہری شہید ہوئے، دھماکے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

دوسری جانب پشاور میں تھانہ متھرا کے حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خفیہ ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔