Friday, April 19, 2024

مینار پاکستان جلسے کے ریفرنڈم نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا، پرویز الہٰی

مینار پاکستان جلسے کے ریفرنڈم نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا، پرویز الہٰی
March 26, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالہٰی کہتے ہیں مینار پاکستان جلسہ کے عوامی ریفرنڈم نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا ہے، صدر مملکت نے شہباز شریف کیخلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی ہے اب جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا۔

صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالہٰی کہتے ہیں مینار پاکستان کے جلسے نے ثابت کر دیا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں،امید ہیں لاہور جلسے سے مخالفین کی آنکھیں اچھی طرح کھل گئی ہوں گی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا نگران حکومت، پی ڈی ایم نے جلسے کے راستے میں ہر رکاوٹ کھڑی کی لیکن عوام پھر بھی مینا ر پاکستا ن پہنچے اور فیصلہ سنایا کہ وہ آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعظم شہبازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا صدر مملکت نے شہباز شریف کیخلاف آئینی چارج شیٹ فریم کی ہے اب جوابی خط سے کچھ نہیں ہوگا ،شہباز شریف سن لیں اب الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں انہیں آئین سے انحراف کا سپریم کورٹ کے سامنے جواب دینا ہوگا۔