Saturday, May 18, 2024

میلبرن اوپن ٹینس، اعصام الحق کو فائنل میں شکست کا سامنا

میلبرن اوپن ٹینس، اعصام الحق کو فائنل میں شکست کا سامنا
January 9, 2022 ویب ڈیسک

میلبرن (92 نیوز) میلبرن اوپن ٹینس کی ڈبلز کیٹیگری میں پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزنڈر نیڈو کو شکست کا سامنا۔

فائنل میں پاک قازق جوڑی کا مقا بلہ برطانیہ اور ہالینڈ پر مشتمل جوڑی کے ساتھ ہوا، پہلے سیٹ میں برطانیہ کے ویزلی کولہوف اور نیل سکوپسکی نے چھ، چار سے سیٹ جیت کر برتری حاصل کر لی۔

دوسرے سیٹ میں بھی برطانوی اور ڈچ جوڑی حاوی رہی اور چھ، چار سے سیٹ جیت کر میلبرن اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سیمی فائنل میں اعصام الحق نے قازقستان کے کھلاڑی کے ساتھ مل کر لیتھونیا اور یوکرائن کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔ پاک، قازقستان جوڑی کی جیت کا اسکور چھ، دو اور چھ، دو رہا۔