Saturday, July 27, 2024

میکسیکو کی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو جائز قرار دے دیا

میکسیکو کی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو جائز قرار دے دیا
September 7, 2023 ویب ڈیسک

میکسیکو سٹی (92 نیوز) - میکسیکو کی عدالت نے اسقاط حمل کو جائز قرار دے دیا، میکسیکو میں اسقاط حمل کرانے والی خواتین کو تین برس قید کا سامنا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی سپریم کورٹ نے اسقاط حمل کو وفاقی طور پر غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس طریقہ کار پر موجودہ پابندی غیر آئینی ہے اور یہ عمل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

میکسیکو کی 12 ریاستوں میں اسقاط حمل کو جرم قرار دیا جا چکا ہے، اپنے فیصلے میں میکسیکن کورٹ نے کہا کہ 2021 میں اسقاط حمل کو جرم قرار دینا غیر آئینی تھا۔