Saturday, July 13, 2024

میکسیکو، گھر کے فریزر سے 13 لاشیں برآمد، شبہ میں 16 افراد گرفتار

میکسیکو، گھر کے فریزر سے 13 لاشیں برآمد، شبہ میں 16 افراد گرفتار
August 15, 2023 ویب ڈیسک

میکسیکو سٹی (92 نیوز) - میکسیکو میں ایک گھر کے فریزر سے 13 لاشیں ملی ہیں، پولیس نے قتل کے شبہ میں 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو تعاقب کرکے حراست میں لیا تو اس کے گھر کے 13 لاشوں کی باقیات ملیں، جن میں 3 مغوی بھی شامل تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ ڈرگ ڈیلرز کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ ہے۔