Sunday, September 8, 2024

میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کا اجلاس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے اقدامات پیش

میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کا اجلاس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے اقدامات پیش
January 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عام آدمی پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات پیش کئے گئے۔

 میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ اجلاس میں گزشتہ 3 سالوں میں معاشی سطح پر حکومتی کامیابیوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔ اشیاء کی بلند عالمی قیمتوں کے اثرات کو عام لوگوں تک منتقلی روکنے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کے ممالک کے مقابلے میں پاکستان نے غیرمعمولی کارکردگی دکھائی۔ حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی سمیت دیگر اقدامات کی عالمی سطح پر مبصرین نے تعریف کی۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے اور افغانستان میں انسانی بحران کے پاکستان پر اثرات کے باوجود شرح نمو اب 4 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔