Saturday, May 4, 2024

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 57 ویں برسی پر پُروقار تقریب، سول و عسکری حکام کی شرکت

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 57 ویں برسی پر پُروقار تقریب، سول و عسکری حکام کی شرکت
September 12, 2022 ویب ڈیسک

گجرات (92 نیوز) - میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 57ویں برسی پر مزار پر پُروقار تقریب ہوئی، سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ میجر جنرل ہارون نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

جنگ 1965ء کے ہیرو، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی 57 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گجرات میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے مزار پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ہارون اسحاق راجہ نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت سول و عسکری حکام اور شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔