Friday, April 26, 2024

میڈیا کی آزادی پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

میڈیا کی آزادی پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی
March 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے میڈیا کی آزادی پاکستان کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔

سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے جنرل سیکرٹری پی ایف یوجے رانا محمد عظیم اور صدر لاہور پریس کلب اعظم چودھری کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ چودھری پرویزالہی نے پی ایف یوجے اور لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدے داروں کومبارکباد دی۔ انہوں نے اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے صحافی برادری کے کردار کو سراہا۔

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اسمبلی سے بل پاس کروا کر صحافی کالونی سے قبضہ مافیا کا مکمل صفایا کریں گے۔ انہوں نے وفد کو کلب کی گرانٹ کی بحالی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

وفد نے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی کو صحافی کالونی لاہور میں قبضہ مافیا کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے قبضہ مافیا کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔