Thursday, April 18, 2024

میڈیا ہاؤسز پر حملے کا کیس، ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کیس کی پیروی سے انکار

میڈیا ہاؤسز پر حملے کا کیس، ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کیس کی پیروی سے انکار
February 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا ہاؤسز پر حملے کے کیس کی سماعت میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور وکلا نے کیس کی پیروی سے انکار کر دیا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے دو گواہاں سب انسپکٹر غفار اور اے ایس آئی شاہ جہاں کا بیان قلم بند کر لیا ۔ عدالت نے ملزموں، گواہوں اور وکلا کے احاطہ عدالت سے باہر جانے پر پابندی لگا دی۔ احاطہ عدالت کا مین گیٹ بند کرا دیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید اور دیگر عدالت میں موجود ہیں۔ اضافی پولیس نفری طلب کر لی گئی۔