Friday, May 17, 2024

میڈرڈ اوپن ٹینس، ایگا سویٹیک اور ویرونیکا ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

میڈرڈ اوپن ٹینس، ایگا سویٹیک اور ویرونیکا ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
May 4, 2023 ویب ڈیسک

میڈرڈ (92 نیوز) - میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ پولینڈ کی عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک اور روسی کھلاڑی ویرونیکا میڈرڈ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

عالمی نمبرون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ 21 سالہ ایگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں کروشین حریف کھلاڑی پیٹرا مارٹیچ کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے شکست دی۔

روسی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا نے تھرڈ سیڈ امریکی حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو 4-6، 0-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔