Saturday, September 21, 2024

میچ اور سیریز جیتنے کی بہت خوشی، یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بین اسٹوکس

میچ اور سیریز جیتنے کی بہت خوشی، یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، بین اسٹوکس
December 12, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - انگلش کپتان بین اسٹوکس کہتے ہیں کہ میچ اور سیریز جیتنے کی بہت خوشی ہے، ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ مارک وڈ کی دو وکٹیں ہمیں میچ میں واپس لے کر آئیں۔

سوموار کو ملتان ٹیسٹ میں جیت کے بعد دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے اسپنرز کے خلاف اٹیک کا منصوبہ بنایا تھا، ابرار جیسے کھیل رہا تھا ایک بار تو ہم ڈر گئے تھے۔ تھرڈ ایمپائر نے جو کیچ کا فیصلہ دیا وہ ہمارے حق میں گیا جو کھبی ہمارے خلاف بھی جاتا ہے تو یہ میچ کا حصہ ہے۔

بین سٹوکس بولے کہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ میں ہرانا بہت مشکل کام ہے، ان کے خلاف جیتنا ہمارے لیے بڑی بات ہے۔ پاکستان کے باؤلرز شارٹ بال کھیلنا پسند نہیں کرتے۔ پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے، یہاں کے شائقین سے بہت محبت ملی، ہمیں بہت سپورٹ کیا۔

ہم نے سو سالہ پرانی ٹیسٹ کرکٹ کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔ ملتان۔ ہم ہر کھلاڑی کو پورا موقع دیتے ہیں کہ وہ آزادانہ طور پر کھیل سکے۔