میانوالی میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

میانوالی (92 نیوز) - میانوالی میں ٹریفک حادثہ کے دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
میانوالی میں تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی، کار سوار افراد کوئٹہ سے راولپنڈی جارہے تھے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔