Thursday, April 25, 2024

میاں چنوں سانحہ میں ملوث مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار

میاں چنوں سانحہ میں ملوث مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار
February 14, 2022 ویب ڈیسک

میاں چنوں (92 نیوز) میاں چنوں سانحہ میں ملوث مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

میاں چنوں سانحہ میں اب تک 21 مرکزی ملزمان سمیت 102 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں، پولیس کے مطابق نئے ملزمان میں سدا بہار، مطلوب، رفاقت، عنصر حسین ولد محمد نواز، عنصر حسین ولد صادق اور محمد شفیق شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان لوگوں کو اشتعال بھی دلاتے رہے جبکہ اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری پر تشدد بھی کیا۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔ دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں رات بھر چھاپے مارتے رہیں، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ آپریشن بھی جاری ہے۔