Friday, March 29, 2024

میرے والد نے افسران کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی : بیٹی کا بیان

میرے والد نے افسران کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی : بیٹی کا بیان
October 24, 2016
کراچی(92نیوز)کےایم سی کے خودکشی کرنے والے ریٹائرڈ ملازم کی بیٹی نے کہاہے کہ ان کے والد تحمل مزاج تھے،وہ افسران کے رویئے سے دلبرداشتہ تھے لیکن وہ خود کشی نہیں کرسکتے ہیں ۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مرحوم کی بیٹی نے کہا ہے کہ میرے والد بہت دلیر انسان تھے وہ کبھی بھی خود کشی کا سوچ نہیں سکتے اسے کسی نے دھکا دیا ہوگا ۔بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے اگر خود کشی کرنی ہوتی تو گھر میں کرسکتے تھے ہمارے گھر کی اوپر والی بلڈنگ سے وہ خودکشی کرلیتے لیکن وہ ایسے نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد بجٹ میں پنشن میں ہونے والے اضافے کی رقم  لینے کیلئے بار بار چکر لگارہے تھے لیکن کسی نے ان کی ایک نہیں سنی ۔ بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ سوک سینٹر والے میرے بھائی کو بھی والد کے کوٹہ پر نوکری دینے کیلئے  دو لاکھ رشوت مانگتے رہے ہیں ۔