Friday, April 26, 2024

متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا

متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا
May 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے یو اے ای کا وفد 3 مئی کو لاہور میں ملاقات کرے گا۔

پاکستان اور یو اے ای قیادت کی فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم خبر آگئی، متحدہ عرب امارات کے معاشی ماہرین کا وفد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گا، یو اے ای وفد وزیراعظم شہباز شریف سے کل لاہور میں ملاقات کرے گا۔

یو اے ای کے وفد اور وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں ملاقات ہوگی، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی۔ وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔ توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔