Thursday, April 18, 2024

متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

مسلم لیگ نے رکن قومی اسمبلی ایاز صادق اور نوید قمر نے اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرائی، تحریک عدم اعتماد پر 100 سے زائد ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

ذرائع قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی کے مطابق اسپیکر اسد قیصر آج کے اجلاس کی صدارت کرسکتے ہیں، جب تک تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کے ایجنڈے پر نہ آجائے، اس وقت اثراندار نہیں ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس تمام اختیارات ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کو اجلاس کی کارروائی چلانے کا مکمل اختیار ہے۔