Thursday, April 25, 2024

متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم، قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے

متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم، قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کر لی گئی۔

اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری، بلاول بھٹو، اسعد محمود، اختر مینگل، خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی اور شاہ زین بگٹی سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔

متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں منحرف ارکان کے بغیر ہی اپوزیشن کے پاس174  ارکان موجود تھے۔

اپوزیشن نے حکومتی ارکان کے شور شرابے یا اشتعال کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا، کسی بھی صورت تحریک عدم اعتماد کی کارروائی روکنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔