Tuesday, April 23, 2024

متحدہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں دھرنا ، خود ہی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھا دی

متحدہ اپوزیشن کا قومی اسمبلی میں دھرنا ، خود ہی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھا دی
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں دھرنا دیتے ہوئے خود ہی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھا دی۔ ایازصادق علامتی اسپیکر بن گئے۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ مسترد کر دی گئی اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جاری رکھی۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے ہمارے پاس اکثریت ہے ، ڈپٹی اسپیکر نے آخری موقع پر غیر آئینی کام کیا۔ پاکستان کا آئین تڑوایا گیا جس کی سزا واضح ہے۔ عمران خان اپنے آپ کو ایکسپوز کر چکے ہیں۔ عوام جمہوریت اور آئین کا ساتھ دیں۔