Friday, April 19, 2024

متحدہ اپوزیشن کا چودھری پرویزالہٰی کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن کا چودھری پرویزالہٰی کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ
March 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - متحدہ اپوزیشن کا چودھری پرویزالہی کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے پرویزالہی کے مقابلے میں اپنا اُمیدوار لانے پراتفاق کرلیا، علیم خان سمیت 3 ناموں پر مشاورت شروع کردی گئی۔

لندن میں لیگی قیادت کے جہانگیرترین سے بھی مثبت رابطے ہوئے، ن لیگ نے متحدہ اپوزیشن قیادت کو پی ٹی آئی کے 29 ارکان کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے روز یہ ارکان ایوان سے غیر حاضر رہیں گے۔ متحدہ اپوزیشن اپنی مشاورت مکمل کرکے ایک دو روز میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اُمیدوار کے نام کا اعلان کرے گی۔