Saturday, May 18, 2024

سپریم کورٹ سے گزشتہ روز بری ہونیوالا دو برس قبل زندگی کی مشکلات سے بری ہوگیا تھا

سپریم کورٹ سے گزشتہ روز بری ہونیوالا دو برس قبل زندگی کی مشکلات سے بری ہوگیا تھا
October 7, 2016
راولپنڈی(92نیوز)انصاف ملا تو زندگی روٹھ  چکی تھی سپریم کورٹ نے  سزائے موت  کے ملزم مظہر حسین کی رہائی کا حکم جمعرات کو د یا تھا  آج  نائنٹی  ٹو نیوز کی ٹیم  اس  کے گھر پہنچی  تو انکشاف ہوا کہ انصاف مانگنے والے مظہر  حسین  کو زندگی نے مہلت  نہ دی  اور دو  سال  پہلے ہی اس کے جسم اور روح کا رشتہ ختم ہو گیا  تھا ۔تفصیلات کےمطابق    جمعرات  کے  روز  سپریم کورٹ نے بے  گناہ مظہر  حسین کی رہائی کا حکم د یا تھا   جبکہ عدالت عظمیٰ  کے جج نے  مظہر حسین کی  جوانی  جیل میں گزرنے پر دکھ کا اظہاربھی کیا  مگر   نائنٹی  ٹو نیوز  جب  اس کے  گھر پہنچا  تو انکشاف ہوا کہ مظہر   حسین   بری ہونے  سے   دو سال  پہلے   ہی  زندگی کی   قید   سے  رہائی پا چکا  تھا ۔ انیس سوستانوے سے انصاف کی امید میں دھڑکنے والا مظہر حسین کا دل انصاف ملنے سےدوسال پہلے2014 میں خاموش ہو چکاتھا۔ دکھ بھری یہ کہانی ہے مظہرحسین کی جسےانیس سال پہلے 1997ءمیں  قتل کے الزام میں سزائے موت ہوئی۔۔