Thursday, April 25, 2024

آنے اورجانیوالے گورنر کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں

 آنے اورجانیوالے گورنر کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں
November 10, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی  میں آنے  اور جانے والے گورنرز کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں کے گھر پرمبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہےجبکہ عشرت العباد الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے دن ڈھلے سابق چیف جسٹس اور نئے گورنر سندھ  جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے خود ان کا استقبال کیا  وزیراعلیٰ نے انہیں گورنر مقرر ہونے پر مبارک باد دی۔اس سے قبل مراد علی شاہ نے عشرت العباد سے ملاقات کی جبکہ اس ملاقات میں وزیراعلی نے ان کی خدمات کو سراہا ۔ چیف سکریٹری سندھ محمد صدیق میمن،آئی جی اے ڈی خواجہ،ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر، سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب،کمانڈنٹ پاکستان میرین اکیڈمی کموڈور اکبر نقی سمیت دیگر اعلی حکام نے بھی سابق گورنر عشرت العباد خان سے ملاقاتیں کیں ۔ دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی کراچی میں عدم موجودگی کی بناء پر نئے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں کی  تقریب حلف برداری جمعہ کو ہوگی ۔