Wednesday, September 28, 2022

ملتان : محکمہ صحت نے 8 لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے کمر کس لی

ملتان : محکمہ صحت نے 8 لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے کمر کس لی
ملتان (92نیوز) ملتان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 24 سے 28 اکتوبر تک خصوصی مہم شروع ہو رہی ہے جس کے دوران آٹھ لاکھ گیارہ ہزار 411 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی طرف سے ضلع ملتان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 1730 موبائلز ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس نے فاطمہ جناح ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ عوامی مقامات پر بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس کا کہنا ہے شہری اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معزوری سے بچائیں۔