Thursday, March 28, 2024

ملتان کے شہباز شریف اسپتال کی لیبارٹری میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

ملتان کے شہباز شریف اسپتال کی لیبارٹری میں دھماکہ، 2 افراد زخمی
April 29, 2022 ویب ڈیسک

 ملتان (92 نیوز) - ملتان کے گھنٹہ گھر چوک کے قریب قائم شہباز شریف اسپتال میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے، متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ 

نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈاکٹروں کو فوری پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔