Friday, April 26, 2024

کپاس کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ‘ پیداوار میں 21فیصد کمی کا امکان

کپاس کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ‘ پیداوار میں 21فیصد کمی کا امکان
October 4, 2016
ملتان (92نیوز) ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی کپاس کی فصل سفید مکھی اور تیلے کے حملے کے باعث شدید خطرے میں ہے جبکہ بروقت سپرے نہ کرنے سے کپاس کی کوالٹی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت کا دارومدار کپاس اور اسکی مصنوعات پر ہے لیکن مناسب ادویات اور کھاد کی عدم فراہمی کے باعث جنوبی پنجاب میں اس فصل پر تیلے اور سفید مکھی کا حملہ شدت اختیار کر گیا ہے جس سے فصل کی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور کسان بھی مالی بحران کا شکار ہیں۔ کپاس کی کاشت کے اکثر کھیت سفید مکھی کے ہاٹ سپاٹ بن چکے ہیں۔ دوسری جانب سفید مکھی کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ زراعت بھی ناکام دکھائی دیتا ہے۔ کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ اور ناخالص ادویات جہاں کسانوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے وہیں کپاس کی پیداوار 21 فیصد تک کم ہونے کے بھی امکانات ہیں۔