Saturday, April 20, 2024

ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفی دیا، وزیراعلی پنجاب

ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفی دیا، وزیراعلی پنجاب
March 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفی دیا۔

صحافیوں سے غیررسمی بات چیت میں عثمان بزدار نے کہا کہ جو اللہ کو منظور ہوتا ہے ہو کر رہتا ہے۔ مستعفی ہوا تو بھی فیملی یا کسی رشتہ دار نے فون کر کہ نہیں کہا کہ کیوں چھوڑ دیا؟مستعفی ہونے کی خبر بھی اہلخانہ کو ٹی وی سے ملی، بہت کہانیاں ہیں کتاب لکھوں تو ریکارڈ فروخت ہو گی۔

وزیراعلی پنجاب  سے صوبائی وزراء اورارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ہاشم جواں بخت، محمد سبطین خان، میاں اسلم اقبال، تیمور بھٹی، حنیف پتافی، عامر نواز چانڈیا، غزین عباسی اور دیگر نے عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ وزارتیں اور عہدے آنے جانے والی چیزہے، عوام کی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔