Sunday, May 19, 2024

ملک پرمسلط کیے گئے چوروں کے خلاف قوم نکلے گی، عمران خان

ملک پرمسلط کیے گئے چوروں کے خلاف قوم نکلے گی، عمران خان
May 29, 2022 ویب ڈیسک

چارسدہ (92 نیوز) - تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک پر مسلط کیے گئے چوروں کے خلاف قوم نکلے گی۔

چارسدہ میں عوامی اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا حکومت میں ایسے لوگ ہیں جو 22کروڑ باشعور قوم کو غلام بنانے جارہے ہیں،ان کےخلاف پھرنکلنے کی تیاری کررہے ہیں۔

عمران خان  نے کہا کہ نہتے کارکنوں پرظلم کرنے والے تمام افسروں کو جانتے ہیں،ان سب کی تصویرآنکھوں کے سامنے ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 35ہزارآنسوگیس کے شیل پھینکے گئےاس کے باوجود بچے اور خواتین باہر نکلیں یہ قربانیاں ملک میں انقلاب کا پیش خیمہ بنیں گی۔