Tuesday, May 7, 2024

ملک پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، عمران خان

ملک پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، عمران خان
April 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے ملک پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی جس سے امریکا ہمیں فتح کئے بغیر ہمیں کنٹرول کرے گا۔

عمران خان نے ایوان اقبال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا چوروں کا ٹولہ اپنی چوری بچانے کیلئے پورے ملک کو غلام بنا دے گا۔ ملک بچانے کیلئے سب ساتھ دیں۔ جب اسلام آباد کی کال دوں تو بیس لاکھ لوگ پہنچیں ۔ کارکن لوگوں میں جاکر اپنی حقیقی آزادی کی تبلیغ کریں۔

انہوں نے کہا ہمارے دور میں تاریخ گروتھ ریٹ اور کم ترین خسارہ ہوا ۔ کسانوں کو سبسڈی دی اور پانچ فصلوں میں ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی۔ ورلڈ بینک کے مطابق ہمارے دور میں خطے کی سب سے کم ترین بیروزگاری تھی۔ اگر اس وقت یہ ٹولہ کامیاب ہو گیا تو آئندہ ملک کبھی غلامی سے نہیں نکل سکے گا۔ دو خاندانوں کیساتھ ڈیزل ملا ہوا ہے۔ تیس سالوں سے یہ دو خاندان اور ڈیزل ملک پر حکمرانی کرتے آئے ہیں ۔

عمران خان نے ملک کی حقیقی آزادی کیلئے کل رات کو خصوصی دعا کا اعلان کیا۔