Saturday, April 20, 2024

چار ماہ کیلئے ایل این جی درآمد کرنے کا منصوبہ تیار

چار ماہ کیلئے ایل این جی درآمد کرنے کا منصوبہ تیار
June 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ملک میں توانائی کی کھپت پوری کرنے کیلئے اہم پیش رفت ہو گئی۔ چار ماہ کیلئے ایل این جی درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

حکومت گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرے گی۔ ایل این جی کارگو درآمد کرنے کے لئے عالمی نامور کمپنیوں نے بولیاں طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 23 جون تک اپنی بولیاں جمع کرا سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلا ایل این جی کارگو 3 سے 4 جولائی ،دوسرا 8 سے 9 جولائی ، تیسرا کارگو 25 اور 26 جولائی اور چوتھا ایل این جی کارگو 30 سے 31 جولائی کو درآمد کیا جائے گا۔