Tuesday, April 23, 2024

ملک میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ جاری، شہروں میں آٹھ گھنٹے تک بجلی بند

ملک میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ جاری، شہروں میں آٹھ گھنٹے تک بجلی بند
June 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہروں میں آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک بجلی بند ہونے گی۔

لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے حکومتی وعدے وفا نہ ہو سکے۔ شہر اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال جوں کی توں ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 7 سے 9 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے ہیں۔

لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری کہتے ہیں لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھا دیا ہے۔ حکومت بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے مارکیٹس 8 بجے بند کرنے جا رہی ہے لیکن اس سے بھی لوڈشیڈنگ سے نجات نہیں ملے گی۔

ادھر لیکسو حکام کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی بری وجہ بجلی کی طلب میں اضافہ ہے۔