Friday, March 29, 2024

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے تک اضافہ

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے تک اضافہ
May 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آگئی۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک ہی دن میں 60 روپے تک اضافہ ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی کا گوشت اسوقت 473 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں مٹن اور بیف کے بعد اب تو چکن بھی خواب ہوتا جا رہا ہے۔

دکاندار بھی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں، کہتے ہیں ہمیں مرغی مہنگی مل رہی ہے جس وجہ سے مہنگے داموں گوشت بیچنے پر مجبور ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں اسوقت انڈے 150 روپے فی درجن  میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ادھر لیموں 800 روپے ، ادرک اور لہسن 400 روپے، پیاز 150 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا دو سو دس روپے اضافے سے تیرہ سو دس کا ہو گیا۔