Sunday, May 19, 2024

ملک میں مہنگائی کا گراف ہائی، پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

ملک میں مہنگائی کا گراف ہائی، پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام
May 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ملک میں مہنگائی کا گراف بدستور ہائی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے۔ دیگر اشیاء ضروریہ کی طرح سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ شہر میں برائلر گوشت کی سرکاری قیمت تو 407 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن صاف گوشت 480 روپے فی کلو میں مل رہا ہے جبکہ فارمی انڈے 168 سے بڑھ کر  170 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے لگائے گئے اتوار بازاروں میں سبز مرچ 104، لہسن 210، ادرک 165 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ آلو 43، پیاز 100 ، ٹماٹر 100 روپے ،اروی 130، مٹر 218 اور کھیرا 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ شملہ مرچ 10 روپے اضافے کے بعد 160 روپے ، بھنڈی 83 روپے اور کریلا  88 روپے  فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ مارکیٹ میں خریداری کیلئے آئے شہری بھی مایوس دیکھائی دے رہے ہیں۔  

اگر بات کی جائے پھلوں کی تو سیب 265، آم 145، گرما 70 جبکہ  لوکاٹ 115 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ خوبانی 200 ، آڑو 180،پپیتا 155 روپے اور آلو بخارا 330 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔